سورہ مكيہ اور سورہ مدنيہ ميں کیا فرق ہے اور کیسے پہچانے - Mahtab azhari

Latest

Mahtab azhari

Hearty welcome to our learnable and knowledgeable Website. Our purpose is to Brings informative content to you in several languages like English. Arabic. Hindi . Urdu. Thanks for visiting

BANNER 728X90

سورہ مكيہ اور سورہ مدنيہ ميں کیا فرق ہے اور کیسے پہچانے

 


سورہ مکی اور سورہ مدنی مے کیا فرق ہے

القران الكريم



قرآن کریم

قرآن كريم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے 
اور اس میں 114 سورتیں ہیں 
اور ان سورتوں کی 2 قسم ہے سورہ مکی اور سوره مدنی 
اور ان دونوں سورتوں کی  الگ الگ خصوصیات اور ممیزات  ہے جو ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے



سورہ مکیہ اور سوره مدنیہ کے معنی

علمائے کرام نے سورہ مکیہ اور مدنیہ کے معنی کو 3 طریقے سے بتلایا ہے

1. بعض مفسرین کہتے ہیں کہ : سورہ المکیة وہ سورہ ہے جو مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی،۔  اور جو سورتیں  ہجرت کے پہلے نازل ہوئی  تو وہ سورتیں بهی مکی ہے  اگرچہ وہ مکہ مکرمہ میں نازل نہیں ہوئی،۔  سورہ مدنیہ وہ سورتیں ہیں  جو  مدینہ منورہ میں نازل ہوئی اور جو سورتیں ہجرت کے بعد نازل ہوئی وہ بھی مدنی ہیں اگرچہ وہ سورت مدینہ منورہ میں نازل نہیں ہوئی۔  

 

2۔ مفسرین کا دوسرا قول ہے :  جو سورتیں مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی وہ  وہ سب سورتیں مکی ہیں، اورجو سورتیں  مدینہ منورہ  میں نازل ہوئی  وہ سورتیں مدنی ہیں  ، گویا مکی و مدنی کی وجہ تسمیہ باعتبار مکانِ نزول کے ہے۔


3۔ مفسرین كي تیسری جماعت کی رائے یہ ہے کہ :  جن سورتوں میں مکہ والوں سے مخاطب ہے  وہ سورتیں مکی ہے 
اور جن سورتوں میں مدینہ والوں سے مخاطب ہے وہ مدنی ہیں، گویا کہ اس قول مے مخاطب کا اعتبار کیا گیا ہے۔



سورہ  مکیہ  اور سورہ مدنیہ میں فرق

سورہ مکیہ  کے ممیزات 

  • ہر وہ سورتیں مکی ہے جن سورتوں میں لفظ ( كلا ) پایا جاتا ہے  اور قرآن کریم کے صرف آخری 15 پاروں میں لفظ( كلا)وارد ہوا ہے 


  • ہر وہ سورہ جس میں ( يا أيها الناس ) وارد ہوا ہے اور اس میں  ( يايها الذين آمنوا ) نہ ہو تو وہ سورتیں مکی ہیں،۔  مگر سورہ الحج؛ کے علاوہ،  سورہ الحج میں ( يا أيها الذين آمنوا الركعوا و اسجدوا ) كا  ذکر ہے لیکن اس کے باوجود بھی علمائے کرام اس سورۃ۔ کو سورہ مکی مے شمار کرتے ہیں


  • ہر وہ سورۃ جس میں انبیاء کرام علیہم السلام کے قصے اور أمم السابقة؛ یعنی پچھلے أمت کے قصے وارد ہوئے ہے وہ سب سورتیں مکی ہیں۔  سورہ البقرۃ اور آل عمران کے علاوہ


  • ہر وہ سورۃ جو اللہ تعالیٰ کے وحدانیت کے طرف دعوت دیتی ہو اور شرک سے روکتی ہو اور بعث، حساب، جزاء، كي وجود كو ثابت كرتا ہو  اور  ( يوم القيامة ) يعني قيامت كے دن کا ذکر ہو اور جس میں جہنم اور اس کے عذاب اور جنت اور اس کے انعام کا ذکر ہو تو وہ سورتیں مکی ہیں 


سورہ مدنیہ کے ممیزات

  • ہر وہ سورۃ جس میں عبادات، معاملات، حدود، مواریث، جہاد کی فضیلت، اجتماعی نماز، اور اسلامی مسائل کے بارے میں بتا گیا ہو تو وہ سورہ مدنی ہیں 


  • ہر وہ سورۃ جس میں اهل الكتاب یہودی، نصرانی، سے مخاطب ہو اور ان لوگوں کو اسلام کے طرف دعوت دے رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے کتاب کے ساتھ غلط استعمال کا بیان کیا گیا ہو تو وہ سب سورتیں مدنی ہیں


  • ہر وہ سورۃ جس میں منافقین اور ان کے سلوکو کے بارے میں زیادہ بات کی گئی ہو تو وہ سورتیں مدنی ہے


  • وہ آیت جو لمبی ہو اور اس میں اسلام کے قوانین و ضوابط کا فیصلہ کیا گیا ہو اور اس کے اھداف کو واضح کر ہا ہو تو وہ مدنی ہے

الله اعلم بالصواب

كيا ميت كے طرف سے قربانی جائز ہے ؟











No comments:

Post a Comment